انضمام الحق کا قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا امکان

 



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ اختلافات کے بعد سابق کپتان انضما م الحق کے چیف سلیکٹر کا عہدہ  چھوڑنے کے مبینہ امکانات پیدا ہو گئے ہیں ۔
مقامی ویب سائٹ ” پروپاکستانی “ کی رپورٹ کے مطابق انضمام الحق پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناخوش ہیں اور پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تقرری پر اختلافات پیدا ہوئے۔ پی سی بی نے شاہد انور کو انڈر 19 ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ، اس سے قبل پی سی بی نے انضمام الحق کی تجویز پر محمد یوسف کو کوچ مقرر کرنے کی حامی بھری تھی۔
 انضمام الحق کے اس سے قبل بھی کئی معاملات پر اختلافات پیدا ہو ئے تھے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا چند ہفتے قبل ہی 25 لاکھ روپے ماہانہ پر تین سالہ معاہدہ ہوا، انضمام نے اپنی پسند اور شرائط کے مطابق معاہدہ کیا تھا۔چیف سلیکٹر کے قریبی ذرائع کے مطابق انضمام الحق پی سی بی سے الگ ہونے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، محمد حفیظ ٹیکنیکل کمیٹی کی رائے کو اہمیت نہ دیے جانے پر الگ ہو چکے ہیں۔
اس حوالے سے پی سی بی نے کہا ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے گزشتہ روز سلیکشن کے معاملات میں حصہ لیا ، پاکستان انڈر 19 اور پاکستان ویمن اے سکواڈز کی سلیکشن کے معاملات میں شامل رہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق انضمام الحق نے تمام معاملات میں خوشی خوشی حصہ لیا، اختلافات اور ناخوش ہونے کی اطلاعات ہمارے پاس نہیں ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

Samsung Galaxy S9

Pakisan Supwr League